اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینافغانستان نے 2024 کے دوران 2 کروڑ امریکی ڈالرمالیت کے ادویاتی پودے...

افغانستان نے 2024 کے دوران 2 کروڑ امریکی ڈالرمالیت کے ادویاتی پودے برآمد کئے

افغانستان کے صوبے ہرات کے شہر ہرات میں ایک کسان زعفران کے پھول چن رہا ہے۔(شِنہوا)

کابل (شِنہوا) وزارت صنعت و تجارت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ افغانستان نے 2024 کے دوران 2 کروڑ امریکی ڈالر مالیت کے ادویاتی پودے برآمد کئے ہیں۔

مقامی میڈیا ادارے طلوع نیوز نے وزارت کے ترجمان اخوندزادہ عبدالسلام جواد کے حوالے سے بتایا کہ زیادہ ترادویاتی پودے افغانستان کے تجارتی شراکت داروں بشمول متحدہ عرب امارات، چین، بھارت، پاکستان، ترکیہ، ایران، کرغزستان، یوکرین، امریکہ، کینیڈا اور دیگر ممالک کو برآمد کئے گئے۔

برآمد کردہ پودوں کا مجموعی حجم  15 ہزار 200 ٹن تھا جس میں ہنگ، ملٹھی، سیاہ زیرہ اور کلونجی شامل تھی۔

وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق 2024 کے دوران افغانستان کا مجموعی تجارتی حجم 12 ارب امریکی ڈالر سے زائد رہا ۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں درآمدات میں 38 فیصد اضافہ ہوا جبکہ برآمدات میں 4 فیصد کی کمی ہوئی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!