اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریناندرونی معاملات میں مداخلت پر مبنی امریکی اور جاپانی بیان کی مذمت...

اندرونی معاملات میں مداخلت پر مبنی امریکی اور جاپانی بیان کی مذمت کرتے ہیں، چین

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک خاتون کتابوں کی ایک دکان پر دیاؤ یو داؤ، چین کے ایک موروثی علاقے کے چینی ورژن کا مطا لعہ کر رہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ اور جاپان کے  چین سے متعلق تازہ مشترکہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے اس کی شدید مخالفت کی ہے کیونکہ یہ بیان چین کے اندرونی معاملات میں واضح مداخلت ہے۔

گزشتہ ہفتے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں تائیوان کی بین الاقوامی تنظیموں میں نام نہاد بامقصد شرکت کی حمایت کا اظہار کیا گیا تھا اوریہ بات دوہرائی گئی تھی کہ باہمی تعاون اور سلامتی کے امریکہ-جاپان معاہدے کے آرٹیکل 5کا اطلاق دیاؤ یو داؤ پر ہوتا ہے جو چین کی سرزمین کا موروثی حصہ ہے۔

 اس کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کن نے سوموار کے روز یومیہ نیوز بریفنگ میں کہا کہ مشترکہ بیان کا چین سے متعلق مواد چین کے اندرونی معاملات میں  واضح مداخلت ، چین کو بدنام اور علاقائی کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے۔

گو نے کہا کہ چین نے جاپان کے ساتھ سنجیدہ احتجاج کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کا خالصتاً داخلی معاملہ ہے اور یہ چین کے بنیادی مفادات کا مرکزی حصہ ہےاور چین کسی بھی بیرونی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گا۔

گو نے کہا کہ امریکہ اور جاپان کی حکومتوں نے تائیوان کے مسئلے پر چین سے سنجیدہ وعدے کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جاپان کو اپنے الفاظ اور اقدامات میں زیادہ احتیاط برتنی چاہیے کیونکہ اس پر تائیوان پر حملہ کرنے اور اسے نوآبادیات بنانے کی سنگین تاریخی ذمہ داری ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!