منگل, جولائی 29, 2025
تازہ ترینچین میں جنوری کے دوران ریلوے کی طے شدہ اثاثہ سرمایہ کاری...

چین میں جنوری کے دوران ریلوے کی طے شدہ اثاثہ سرمایہ کاری 43.9 ارب یوآن تک پہنچ گئی

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بیجنگ جنوبی ریلوے اسٹیشن کی انتظار گاہ میں مسافر دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال جنوری کے دوران ریلوے میں طے شدہ اثاثہ سرمایہ کاری 43.9 ارب یوآن (تقریباً 6.12 ارب امریکی ڈالرز) رہی۔

چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ یہ گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت 3.7 فیصد زائد ہے۔

گروپ کے مطابق اس عرصے میں چھنگ دو۔ چھونگ چھنگ وسطی لائن تیزرفتارریلوے سمیت بڑے منصوبوں کو آگے بڑھایا گیا تھا۔

گروپ کا کہنا ہے  کہ 2024  کے دوران ریلوے میں طے شدہ اثاثہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 850.6 ارب یوآن رہی  جو 11.3 فیصد زیادہ ہے۔

ریلوے نیٹ ورک کا آپریٹنگ مائلیج 2024 کے اختتام تک  1 لاکھ 62 ہزار کلومیٹر تک پھیل چکا تھا جس میں 48 ہزار کلومیٹر کی تیزرفتارریلویز بھی شامل ہے۔

ریلوے کے نئے تعمیر شدہ حصے کی لمبائی گزشتہ برس 3 ہزار 113 کلومیٹر تھی جس میں 2 ہزار 457 کلومیٹر تیز رفتار ریلوے بھی شامل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!