اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلآکلینڈ میں ’’ہیپی چائنیز نیو ایئر‘‘ کارنیوال کا انعقاد

آکلینڈ میں ’’ہیپی چائنیز نیو ایئر‘‘ کارنیوال کا انعقاد

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں نئے چینی قمری سال یا بہار تہوار کی مناسبت سے تقریب میں سیاح ایک شیر ڈانسر سے بات چیت کرتے ہوئے-(شِنہوا)

آکلینڈ،نیوزی لینڈ(شِنہوا)’’ہیپی چائنیز نیو ایئر‘‘2025 میلے کے تحت آکلینڈ کے گرے لین پارک میں ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

آکلینڈ میں چائنہ کلچرل سنٹر کے زیراہتمام ہونے والے میلے میں چین کی روایتی اور جدید تقریبات کا امتزاج پیش کیا گیا۔ میلے میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

دن کا آغاز مقامی رگبی کلب کی نوجوان ٹیموں کی جانب سے ’’نی ہاؤ چائنہ‘‘ سی سی بی کپ رگبی ٹورنامینٹ سے ہوا۔ شریک ٹیموں نے روایتی ماؤری جنگی رقص ہاکا کا بھی مظاہرہ کیا جس کے بعد پتنگ اڑانے، لائٹ والی بال اور گراس ڈانسنگ جیسے روایتی چینی کھیل پیش کئے گئے۔

نئے سال کے لئے اچھی قسمت اور خوشحالی ظاہر کرنے کے لئے شیر اور ڈریگن کے رقص، چینی ووشو اور آلات بجانے سمیت ثقافتی فن کے مظاہرے پیش کئے گئے۔ لوگ ثقافتی رنگ میں رچ بس گئے جنہوں نے روایتی چینی لباس زیب تن کیا اور تصاویر بنوائیں۔

کھانے پینے اور اشیاء کے سٹالز پر روایتی کھانے، دستکاریاں، ملبوسات اور سووینیئرز بھی رکھے گئے۔

’’ہیپی چائنیز نیو ایئر‘‘ چینی وزارت ثقافت اور سیاحت کا 20 سال سے زائد عرصے سے تیار کردہ ثقافتی تبادلے کا برانڈ ہے جو چینی تہذیب کی ہم آہنگی اور خوبصورت اقدار پیش کرتا ہے۔ اس سال چائنہ کلچرل سنٹر آکلینڈ میں نیا چینی سال منانے کے لئے کئی تقریبات کی میزبانی اور ان میں شرکت کر رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!