پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین، لاؤس ریلوےکے محفوظ آپریشن کو یقینی بنانے کے لئے سرگرم عملہ...

چین، لاؤس ریلوےکے محفوظ آپریشن کو یقینی بنانے کے لئے سرگرم عملہ کی کاوشیں

چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے موہن ریلوے پورٹ  ڈپو پر ایک معائنہ  ٹیم چائنہ، لاؤس ریلوے کی مال بردار ٹرینوں کےمحفوظ اور موثر آپریشن کو یقینی بنانے کے لئے مصروف عمل ہے۔

یہ معائنہ ٹیم وو ژو فینگ کی زیر نگرانی تفصیلی کام کے لئے مشہور ہے جو ہر ٹرین کا معائنہ صرف 40 منٹ میں مکمل کرتی ہے۔

ساؤنڈبائٹ1(چینی): وو ژو فینگ، معائنہ کار، موہن ریلوے پورٹ

’’ٹرین کے نیچے کی جگہ مدھم اور تنگ ہے۔ہمیں بیٹھنے، جھکنےاور ٹرین کے ہر جزو کی حالت کا بہتر معائنہ کرنے کے لئے روشنی کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔ یہ ریل  کا بریک پیڈ ہے، جسے ہم بریک بلاک کہتے ہیں۔ یہ پہیے کے ساتھ رگڑ پیدا کرکے ٹرین کی رفتار کو کم کرتا ہے۔ یہ بریک بلاک کافی گھسا ہواہے اور اسے فوری تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

ہر ٹرین کی باڈی اور بوگی جیسے بڑے حصوں سے لے کر بولٹ اور پِن جیسے چھوٹے حصوں تک کا  مکمل معائنہ کیا جاتا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ2(چینی): وو ژو فینگ، معائنہ کار، موہن ریلوے پورٹ

’’یہاں سرحد پر ہم نے اپنے عہدے کو برقرار رکھا ہوا ہے۔ چین،  لاؤس ریلوے کے محفوظ آپریشن کو یقینی بنانے کے لئے ہمیں اپنے کام کو اچھی طرح سے کرنا چاہئے۔‘‘

2021 میں شروع ہونے والی چین، لاؤس ریلوے سروس بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا ایک اہم منصوبہ ہے۔ اس پروجیکٹ نے دونوں ممالک کے درمیان مال برداری کے اوقات اور نقل و حمل کے اخراجات میں نمایاں کمی اور باہمی تجارت کو مزید گہرا کیا ہے۔

چین، لاؤس ریلوے نے دسمبر 2024 تک محفوظ آپریشنز کے ذریعے 4کروڑ 30 لاکھ سے زائد مسافروں کو سفر اور 4 کروڑ 83 لاکھ ٹن سے زائد مال کی نقل و حمل کی سہولت فراہم کی ہے۔

موہن، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!