اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینامریکی صدر سٹیل اور ایلومینیم پر 25 فیصد محصولات عائد کرنے کا...

امریکی صدر سٹیل اور ایلومینیم پر 25 فیصد محصولات عائد کرنے کا اعلان کریں گے

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں دوسری چائنہ انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو میں شہری ایلومینیم کارپوریشن آف چائنہ (چنالکو) کے بوتھ پر ہوا بازی کے مواد کے اجزاء دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امریکہ میں سٹیل اور ایلومینیم کی تمام درآمدات پر 25 فیصد نئے محصولات کا اعلان کریں گے، جس کے لئے  باضابطہ بیان جاری کیا جائے گا۔

ایئر فورس ون پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ منگل کے روز اپنے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ اتحاد کرنے کے لئے "باہمی محصولات” کا اعلان کریں گے۔

اپنے پہلے دور میں ٹرمپ نے قومی سلامتی کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے سٹیل پر 25 فیصد اور ایلومینیم کی درآمدات پر 10 فیصد محصولات عائد کئے تھے لیکن بعد میں کینیڈا، میکسیکو اور برازیل سمیت بعض تجارتی شراکت داروں کو ڈیوٹی فری کوٹہ حاصل کرنے کی اجازت دی تھی۔

سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں امریکہ نے ٹرمپ کے دور میں متعارف کرائی گئی کچھ محصولاتی استثنیٰ کو جاری رکھا اور یورپی یونین، برطانیہ اور جاپان کے لئے نئے کوٹے میں توسیع کی تھی۔

یکم فروری کو ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو سے درآمدات پر 25 فیصد اور چین سے درآمدات پر 10 فیصد اضافی محصولات عائد کرنے کے ایگزیکٹو احکامات پر دستخط کئے تھے، جس کی بڑے پیمانے پر مخالفت کی گئی تھی اور فوری جوابی کارروائی کی گئی تھی۔ بعد ازاں انہوں نے میکسیکو اور کینیڈا پر محصولات کو ایک ماہ کے لئے روک دیا تاکہ مذاکرات کئے جاسکیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!