اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانصدر زرداری کی دورہ پرتگال کے دوران استنبول ایئرپورٹ پر ترک ہم...

صدر زرداری کی دورہ پرتگال کے دوران استنبول ایئرپورٹ پر ترک ہم منصب سے ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری نے دورہ پرتگال کے دوران ترکیہ میں مختصر قیام کیا، اس دوران ان کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے مختصر ملاقات بھی ہوئی۔

 استنبول ایئرپورٹ پر صدر آصف علی زرداری نے رجب طیب اردوان سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔

قبل ازیں ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان نے استنبول ایئرپورٹ پر صدر آصف زرداری کا استقبال کیا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کے دوران دونوں صدور کے مابین خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اس وقت پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے پرتگال کے دورے پر ہیں۔

صدر زرداری گزشتہ روز پرتگال کے شہر لزبن روانہ ہوئے تھے، جہاں انہوں نے پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر تعزیت کے لیے پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات کرنی ہے۔

دورے کے دوران صدر مملکت پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے بھی ملاقات کریں گے۔

خیال رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری گزشتہ روز ہی اپنا 5 روزہ دورہ چین مکمل کرکے وطن واپس پہنچے تھے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ چین کے دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی ہم منصب صدر شی جن پنگ اور چینی وزیر اعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں کیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!