اتوار, جنوری 11, 2026
تازہ ترینچین اور انڈونیشیا کے درمیان زرعی تجارتی تعاون میں نیا سنگِ میل،...

چین اور انڈونیشیا کے درمیان زرعی تجارتی تعاون میں نیا سنگِ میل، منجمد ڈوریان کی پہلی کھیپ چینی منڈی پہنچ گئی

منگل کے روز چین کے جنوب مغربی خودمختار خطے گوانگ شی ژوانگ کے شہر چِن ژو میں انڈونیشیا سے چین آنے والی منجمد ڈوریان کی پہلی کنٹینر کھیپ کی استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جو بحری راستے سے انڈونیشیا کے منجمد ڈوریان کے چینی منڈی میں باضابطہ داخلے کی علامت ہے۔

اس سے قبل، انڈونیشیا کا منجمد ڈوریان صرف آزمائشی مقاصد کے لئے محدود مقدار میں فضائی راستے سے صارفین تک پہنچایا جاتا تھا۔

پختہ بحری شپنگ نظام اور کولڈ چین لاجسٹکس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انڈونیشیا کے منجمد ڈوریان اب بڑی مقدار میں اور مسلسل بنیادوں پر چینی منڈی کو فراہم کئے جائیں گےجس سے چین اور انڈونیشیا کے اقتصادی اور تجارتی تعاون کو نئی رفتار ملے گی۔

انڈونیشیا سے منجمد ڈوریان کے گودے اور پیوری کی 23 ٹن پر مشتمل پہلی کھیپ 26 دسمبر 2025 کو جکارتہ بندرگاہ سے روانہ کی گئی۔ اسے  گوانگشی جیارونگ فوڈ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ نے درآمد کیاہے۔

کسٹمز کی جانب سے کلیئرنس کے بعد یہ کھیپ 5 جنوری 2026 کو چِن ژو جامع فری ٹریڈ زون کےمحفوظ گودام میں پہنچی جس کے ساتھ ہی انڈونیشیا سے چین کی منڈی کے لئے تازہ پھلوں کی براہِ راست بحری ایکسپریس راہداری قائم ہو گئی۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): وو جون یی، جنرل منیجر، گوانگ شی جیارونگ فوڈ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ

"اس ایکسپریس روٹ کے آغاز سے ایک تو  رسد کے سلسلے کا دورانیہ کم ہو جائےگا اور کاروباری اداروں کے لئے ترسیل اور کسٹمز کلیئرنس کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ دوسری بات یہ ہے کہ اس کے ذریعے انڈونیشیا کے مزید اعلیٰ معیار کے ڈوریان صارفین تک پہنچ سکیں گے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): لی یی چون، اہلکار، چِن ژو پورٹ کسٹمز

"ہم نے درآمدی پھلوں کے لیے کسٹمز کلیئرنس کا ’گرین چینل‘ قائم کیا اور ملک بھر میں ابتدائی اسکریننگ اور شناختی کمروں کی پہلی تعمیر مکمل کی ہے۔

کاروباری اداروں کو رہنمائی فراہم کی گئی ہے کہ وہ ’پیشگی اعلامیہ‘ اور ’مشروط رسد‘ جیسی سہولت پالیسیوں سے مکمل فائدہ اٹھائیں، آن سائٹ نگرانی کے طریقۂ کار کو سائنسی انداز میں بہتر بنائیں اور پھلوں کی جانچ کی کارکردگی میں اضافہ کریں۔”

چِن ژو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

انڈونیشیا سے منجمد ڈوریان کی پہلی بحری کھیپ چین پہنچ گئی

چِن ژو بندرگاہ پر  نئی تجارتی راہداری کے آغاز کے حوالے سے استقبالیہ تقریب ہوئی

بحری راستے سے منجمد ڈوریان کی چینی منڈی میں باضابطہ انٹری

اس سے پہلے منجمد ڈوریان کو محدود مقدار میں فضائی راستے سےلایا جاتاتھا

کولڈ چین لاجسٹکس کے ذریعے بڑی مقدار میں مسلسل فراہمی ممکن ہوئی

پہلی کھیپ میں 23 ٹن ڈوریان کا گودا اور پیوری شامل تھا

انڈونیشیا سے چین کے لئے براہِ راست بحری ایکسپریس روٹ قائم ہو گیا

نئے روٹ سے سپلائی چین اور کسٹمز کلیئرنس کی رفتار بڑھی

چِن ژو پورٹ کسٹمز نے درآمدی پھلوں کے لئےمشروط رسد کا نظام فعال کیا

منجمد ڈوریان کی تجارت سے چین۔انڈونیشیا زرعی تعاون مضبوط ہوا

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!