اتوار, جنوری 11, 2026
تازہ ترینتائیوان کے پہلے گورنر کے نام سے منسوب 100 سالہ قدیم سرنگ...

تائیوان کے پہلے گورنر کے نام سے منسوب 100 سالہ قدیم سرنگ کو دوبارہ کھول دیا گیا

تائپے (شِنہوا) تائیوان کے شمال میں کیلونگ میں 235 میٹر لمبی شی چھیو لنگ سرنگ واقع ہے۔ ایک صدی قبل اس کی تعمیر میں تقریباً 30 ماہ سے زیادہ کا عرصہ لگا تھا۔

حال ہی میں اسے عوام کی مفت سیر کے لئے دوبارہ کھولا گیا ہے۔ اس سرنگ کو عموماً ’’لیو منگ چھوان سرنگ ‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ  تائیوان کے پہلے گورنرکے نام سے منسوب ہے جنہوں نے چھنگ دور (1644-1911) میں اس کی تعمیر کی نگرانی کی تھی۔

چینی تاریخ کی پہلی ریلوے سرنگ اور چھنگ دور کی  تائیوان میں باقی رہ جانے والی واحد ریلوے سرنگ  کو حالیہ مرمت سے قبل کئی سال تک بند رکھا گیا تھا۔ ایک سیاح جن کا لقب لین ہے، نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ اس سرنگ کا دورہ کیا، انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ماضی میں یہ علاقہ باہر سے آنے والے افراد کے لئے بند تھا اور جب ہمیں آن لائن یہ معلومات ملیں کہ  اس کو کھول دیا گیا ہے تو ہم نے یہاں واپس آکر اسے دیکھنے کا فیصلہ کیا۔ دونوں میاں بیوی اب تائپے میں ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں لیکن ماضی میں وہ کئی دہائیوں تک کیلونگ میں رہ چکے ہیں۔

سرنگ میں داخلے کے شمالی مقام پر متعدد پینلز نصب کئے گئے ہیں جن پر تحریروں، تصاویر اور اشکال کے ذریعے سرنگ کی تاریخ اور اس کی تعمیر کے متعلق معلومات  فراہم کی گئی ہیں۔

 1885 میں تائیوان کو ایک چینی صوبہ بنایا گیا تھا۔ لیو، جو ایک سال قبل جزیرے پر پہنچے تھے اور چین-فرانس جنگ میں فرانسیسی افواج کے خلاف تائیوان کی حفاظت کی قیادت کر چکے تھے، اس کے پہلے گورنر مقرر ہوئے تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!