اداکارہ حریم فاروق نے اپنی بارات بگھی میں لے کر آنے کی خواہش ظاہر کردی۔
ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حریم فاروق نے کہا کہ مجھے خوبصورت انداز اور فلمی چیزیں پسند ہیں، چاہتی ہوں میرا شہزادہ میرے لئے بھگی لے کر آئے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ٹائٹینک کئی بار دیکھی ہے، میرے لئے محبت کی خوبصورت شکل یہی ہے کہ آپ ایک دوسرے کیلئے جدوجہد کریں، محبت میں آپ ناممکن کو ممکن بنا لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب چاہتے ہیں کوئی ہمارے لئے لڑے، ہمارا ساتھ دے، عزت و احترام کرے، جب کوئی آپ کیلئے خود کو بدلتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس نے واقعی آپ کو پانے کیلئے محنت کی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ میں محبت میں لوگوں کو بدلنا نہیں چاہتی بلکہ خود کو بدلنا اس بات کی علامت ہے کہ آپ اپنے پیارے کو تکلیف نہیں دینا چاہتے، محبت ایک جھٹکے میں انسان کو ہلا کر رکھ دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دل ٹوٹنے اور درد کے بغیر زندگی بے رنگ اور بورنگ ہے، میرا بھی دل ٹوٹا اور اس وقت ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے پوری دنیا بکھر گئی ہو۔




