اتوار, جنوری 11, 2026
انٹرنیشنلایران، پرتشدد مظاہروں میں 217 افراد ہلاک، 2500 مظاہرین گرفتار

ایران، پرتشدد مظاہروں میں 217 افراد ہلاک، 2500 مظاہرین گرفتار

ایران میں پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 217 ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں مہنگائی کیخلاف جاری حکومت مخالف مظاہرے بے قابو ہوگئے، گزشتہ رات سے متعدد شہروں میں سیکیورٹی حکام اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں ہوئیں، مظاہرین نے سرکاری و عوامی املاک کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا، سڑکیں بلاک، پولیس سٹیشنز پر حملے کئے جس کے نتیجے میں کئی سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق احتجاج کے دوران 26بینکوں، 25 مساجد، 2ہسپتالوں اور 48فائر ٹرکوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا، حکام کے مطابق اب تک 2500 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تہران کے ایک ڈاکٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دارالحکومت کے صرف 6 ہسپتالوں میں 217 مظاہرین کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے بیشتر افراد گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!