صدر مملکت آصف زرداری نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ قوم کے جان و مال کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار قابل تحسین ہے۔
انہوں نے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔




