اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین،پولیس مصنوعی ذہانت کی مدد سے ٹیلی کام اور نیٹ ورک دھوکہ...

چین،پولیس مصنوعی ذہانت کی مدد سے ٹیلی کام اور نیٹ ورک دھوکہ دہی کا مقابلہ کررہی ہے

چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے شنگ ہوا  شہر کے ایک پارک میں ایک پولیس افسر مقامی بزرگ شہریوں کوٹیلی کام اور انٹرنیٹ دھوکہ دہی سے بچاؤ کے بارے میں آ گاہ  کر رہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں  پیداوار سے لیکر صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک مختلف شعبوں میں  مصنوعی ذہانت (اےآئی) کی ٹیکنالوجیز کو متعارف کرایا گیا ہے ۔ ٹیلی کمیونیکیشن اور نیٹ ورک دھوکہ دہی کا مقابلہ کرنے میں اے آئی کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

چین کے مشرقی شنگھائی کے قریب ایک خوشحال شہر کُنشان کے ایک پولیس اسٹیشن میں درج کئے گئے ایک ٹیلی کام دھوکہ دہی کے معاملے میں پولیس افسران نے صرف 10 منٹ میں رقوم کے بہاؤ کا پتہ لگایا اور 5لاکھ یوآن (تقریباً 69 ہزار600امریکی ڈالر) کی ترسیل کو کامیابی سے روک دیا۔ 8گھنٹے بعد بیرون ملک مشتبہ خفیہ جگہ کی شناخت کی گئی اور اس کے 24 گھنٹے بعد ایک آن لائن گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا۔

اے آئی ٹیکنالوجیز کی مدد سے9 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور3 دنوں کے اندر متاثرہ شخص کو 70 فیصد سے زیادہ دھو کہ دہی کی رقم واپس کر دی گئی۔

اس ٹیلی کام فراڈ کیس کے انتہائی مئوثر حل کا بڑی حد تک تعلق اے آئی پولیس ٹیم سے تھا جو مئی 2024 میں قائم کی گئی تھی – 35 پولیس افسران کے ایک گروپ کو اے آئی  ٹیکنالوجیز، بگ ڈیٹا اور سمارٹ ماڈلز سے با اختیار بنایا گیا تاکہ مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف کارروائیوں میں مدد فراہم کی جا سکے۔

 کُنشان پبلک سکیورٹی بیورو کے کریمنل انویسٹی گیشن بریگیڈ کے نائب کیپٹن ہی یانگ لیانگ نے کہا کہ  اے آئی  پولیس نے اپنی تعیناتی کے بعد سے ٹیلی مواصلات اور آن لائن دھوکہ دہی کے 609 کیسز حل کرنے میں مدد کی ہے اور 3 کروڑ 24 لاکھ 70 ہزاریوآن کے نقصان کی رقم واپس کی ہے ۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!