اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں 2024 کے دوران کاروباری اداروں کی تعداد میں اضافہ

چین میں 2024 کے دوران کاروباری اداروں کی تعداد میں اضافہ

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے ایک کارخانے میں محنت کش کام کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ نظم و نسق کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ چین میں رجسٹرڈ کاروباری اداروں کی تعداد گزشتہ برس کی نسبت 3.1 فیصد اضافے کے ساتھ 2024 کے اختتام تک 18 کروڑ 90 ہزار تک پہنچ چکی تھی۔

انتظامیہ کے نائب سربراہ شو وے نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ برس کی ابتدائی 3 سہ ماہیوں میں ملک میں تقریباً 72 لاکھ 20 ہزار نئے رجسٹرڈ کاروباری ادارے ٹیکس سے متعلق کاروبار دیکھ رہے تھے جس میں گزشتہ برس کی نسبت 17.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

شو کا کہنا تھا کہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کی کوششوں میں بھی پیشرفت ہوئی ہے۔ حکام نے شکایات اور رپورٹس کی بنیاد پر 4.72 ارب یوآن (65 کروڑ 66 لاکھ 90 ہزار امریکی ڈالر) سے زائد کے معاشی نقصانات کی وصولی کی ہے جو گزشتہ برس کی نسبت 17.1 فیصد زائد ہے۔

شو نے کہا کہ یہ پیشرفت ایک شفاف مارکیٹ ماحول کے فروغ کے لئے وسیع تر انتظامی  کوششوں کو ظاہر کرتی ہے جس میں انفرادی کاروباروں کے لئے اہداف پر مبنی معاونت اور کاروباری اداروں کے جائز حقوق کے تحفظ کے لئے سخت قانون کا نفاذ شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پلیٹ فارم معیشت میں مسابقت کی بہتری کوششوں کو تیز کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ روایتی صنعتوں میں تبدیلی، ابھرتی صنعتوں کا فروغ اور مستقبل کی صنعتوں کے لئے منصوبہ بندی کرنے کے اقدامات کے ساتھ ساتھ صنعتی چین میں لچک بڑھانے پر توجہ دی جارہی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!