چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ میونسپلٹی میں منعقدہ چینی طبی آلات کانفرنس 2024 کے دوران شرکا سی ٹی سکین آلات دیکھتے ہوئے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے صدر مقام چھنگ دو اور ہمسایہ بلدیہ چھونگ چھنگ ملک کے مغربی خطے میں اعلیٰ معیار کی ترقی کی قیادت کرنے والے متحرک مقامات کے طور پر ابھرے ہیں۔
قومی ترقی و اصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل چھن یا جون نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ چھنگ دو ۔ چھونگ چھنگ اقتصادی علاقے کا 2024 میں علاقائی جی ڈی 86 کھرب یوآن (تقریباً 12 کھرب امریکی ڈالر) رہنے کی توقع ہے جو ملک کے مجموعی جی ڈی پی کے 6.5 فیصد سے زائد ہے۔ یہ شرح 2020 میں اقتصادی علاقے کا منصوبہ پیش کرنے کے وقت سے 6.3 فیصد سے زیادہ ہے۔
اس خطے کے لئے 2024 کے تصدیق شدہ جی ڈی پی اعداد و شمار ابھی جاری نہیں کئے گئے ہیں۔
9 کروڑ 80 لاکھ کی آبادی کے ساتھ چھنگ دو۔ چھونگ چھنگ اقتصادی زون چین میں ایک اور اہم علاقائی ترقیاتی اقدام ہے۔ یہ بیجنگ- تھیان جن – ہیبے خطے، دریائے یانگسی طاس اور گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ عظیم تر علاقے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔
ملک کا مقصد چھنگ دو – چھونگ چھنگ اقتصادی زون کو مغربی خطے میں اعلیٰ معیار کی ترقی کا قائد بنانے کے لئے ترقی کے ایک اہم انجن کے طور پر قائم کرنا ہے۔
چھن کے مطابق گزشتہ 5 برس کے دوران ان دونوں خطوں نے الیکٹرانک معلومات، سازوسامان کی پیداوار ، جدید مواد اور مقامی طور پر مخصوص اشیائے صرف پر توجہ مرکوز کرنے والے بڑے صنعتی علاقوں کی مشترکہ تعمیر سے متعلق کوششوں کو تیز کیا جن کی پیشرفت کی رفتار متاثر کن ہے۔
قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق یہ اقتصادی زون چین کی گاڑیوں اور اطلاعات کی برقی ترسیل کے آلات کی صنعتی پیداوار میں 10 فیصد حصہ ڈالتا ہے۔
