اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی شہری ہوا بازی شعبے میں 2024 کے دوران تیزرفتار اضافہ

چین کی شہری ہوا بازی شعبے میں 2024 کے دوران تیزرفتار اضافہ

چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کی پو چھینگ کاؤنٹی میں پہلا مقامی ساختہ بڑا مسافر طیارہ سی 919  دیکھا جاسکتا ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی شہری ہوا بازی صنعت کے بڑے اشاریوں میں 2024 کے دوران نمایاں ترقی سامنے آئی ہے جبکہ 2025  کے لئے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی سے متعلق اہداف مقرر کئے گئے ہیں۔

قومی شہری ہوابازی کارکردگی کانفرنس میں چین کی شہری ہوابازی انتظامیہ (سی اے اے سی) کے پیش کردہ اعداد و شمار اور منصوبوں کے مطابق صنعت نے 2024 میں مجموعی طور پر  148.52 ارب ٹن۔کلومیٹر کے نقل و حمل کا کاروبار کیا جو گزشتہ برس کی نسبت 25 فیصد اور 2019 کے مقابلے میں 14.8 فیصد اضافہ ہے۔

مسافروں کی آمدورفت 73 کروڑ تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس سے 17.9 فیصد اور 2019 کے مقابلے میں 10.6 فیصد زیادہ ہے۔ مال برداری اور ڈاک کا حجم 89 لاکھ 82 ہزار ٹن تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کی نسبت 22.1 فیصد اور 2019 کے مقابلے 19.3 فیصد زائد ہے۔

کانفرنس میں چین کی شہری ہوابازی انتظامیہ کے سربراہ سونگ ژی یونگ نے بتایا کہ 2024 میں بین الاقوامی مسافر پروازیں بڑھ کر 6 ہزار 400 فی ہفتہ ہوگئی جو وبائی مرض سے قبل کی سطح کے 84 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ بین الاقوامی مال برداری اور ڈاک نقل و حمل کے حجم میں گزشتہ برس کی نسبت 29.3 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔

سونگ نے کہا کہ 2025 میں سی اے اے سی کو توقع ہے کہ نقل و حمل کا کاروبار 161 ارب ٹن ۔ کلومیٹر تک پہنچ جائے گا۔ مسافروں کی آمدورفت 78 کروڑ جبکہ مال برداری اور ڈاک کا حجم 95  لاکھ ٹن تک پہنچ جائے گا۔

چین کی شہری ہوابازی انتظامیہ کا مقصد ہوا بازی کی مصنوعات کو متنوع بنانا ہے جس میں اندرون ملک سیاحت، کم بلندی کی پروازیں، مطالعاتی دورے، خاندانی سفر اور بزرگ شہری سیاحت پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!