چین کے دارالحکومت بیجنگ میں عوامی سلامتی کی وزارت میں پرچم کشائی کی جارہی ہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت برائے عوامی سلامتی نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 2024 میں مجرمانہ مقدمات میں 25.7 فیصد کمی آئی ہے۔
وزارت نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ عوامی سلامتی کے معاملات میں بڑی حد تک کوئی تبدیلی نہیں آئی اور مجموعی طور پر عوامی تحفظ کی صورتحال مستحکم ہے۔
وزارت نے کہا کہ ملک بھر میں روڈ ٹریفک کا تحفظ مستحکم ہے اور مسلسل 63 ماہ تک کوئی بڑا ٹریفک حادثہ رپورٹ نہیں ہوا۔
وزارت نے کہا کہ 2024 میں مختلف اقسام کے کل 11ہزار7سو مجرمانہ معاملوں کو حل کیا گیا۔ اس کے علاوہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آتشیں اسلحے اور دھماکہ خیز مواد سے متعلق 22ہزار مقدمات کا سراغ لگایا گیا۔
وزارت کے مطابق پبلک سکیورٹی حکام نے ملک بھر میں خوراک اور منشیات کے تحفظ کے جرائم سے متعلق 17ہزار سے زائد مقدمات نمٹائے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس نے 78ہزار سے زیادہ معاشی جرائم کو حل کیا اور 30.67 ارب یوآن (تقریباً 4.27 ارب امریکی ڈالر) کے مالی نقصانات کی وصولی کی۔
وزارت نے مزید کہا کہ چینی پولیس نے منشیات سے متعلق 38 ہزار مقدمات کا سراغ لگایا اور 24.4 ٹن مختلف منشیات ضبط کی۔
وزارت کے مطابق 2024 میں جرائم سے لڑنے اور عوامی تحفظ کے محاذ پر 208 پولیس افسران نے ڈیوٹی کے دوران اپنی جانیں گنوائیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال کے دوران 174 معاون پولیس افسران اپنی چوکیوں پر ہلاک ہوئے۔
اس کے علاوہ 4 ہزار 743 پولیس افسران اور 3 ہزار 710 معاون پولیس اہلکار اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران زخمی ہوئے۔
