اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترین2024 کی کامیابی کے بعد چین کی نئی توانائی مسافر گاڑیوں کی...

2024 کی کامیابی کے بعد چین کی نئی توانائی مسافر گاڑیوں کی منڈی مسلسل ترقی کے لئے تیار

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں گاڑیوں کے شوروم میں ایک شخص شیاؤمی کی نئی توانائی گاڑی کے ماڈل ایس یو 7 کے متعلق معلومات حاصل کررہا ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی نئی توانائی مسافر گاڑیوں کی منڈی نے گزشتہ سال پیداوار، فروخت اور برآمدات میں دہرے ہندسے کااضافہ دیکھا اور توقع ہے کہ رواں سال بھی توسیع جاری رہے گی۔

چائنہ پسینجرکار ایسوسی ایشن کی جانب سے  جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کی نئی توانائی مسافر گاڑیوں کی صنعت نے گزشتہ سال تقریباً ایک کروڑ 21 لاکھ 90 ہزار یونٹس کی پیداوار کی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 36.4 فیصد زیادہ ہے۔

ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ہول سیل اعداد و شمار گزشتہ سال کے مقابلے میں 37.8 فیصد اضافے کے ساتھ  ایک کروڑ 22 لاکھ 30 ہزار یونٹس اور پرچون فروخت 40.7 فیصد بڑھ کر تقریباً  ایک کروڑ 9 لاکھ یونٹس ہوگئی۔

گزشتہ سال  چین سے 12 لاکھ 90 ہزار نئی توانائی مسافر گاڑیاں برآمد کی گئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 24.3 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔

صرف دسمبر میں نئی توانائی مسافر کاروں کی پرچون فروخت گزشتہ سال کے مقابلے میں 37.5 فیصد اضافے کے ساتھ 13لاکھ یونٹس سے زیادہ رہی۔

گزشتہ سال 14 نومبر کو چین کی نئی توانائی گاڑیوں(این ای وی) کی سالانہ پیداوار پہلی بار ایک کروڑیونٹس سے تجاوز کرگئی تھی۔ یہ ایک ایسا سنگ میل ہے جس کی عالمی سطح پر مثال نہیں ملتی۔

صنعت کے اندرونی افراد چین کے این ای وی شعبے کی مضبوط کارکردگی کو معاون پالیسیوں سے منسوب کرتے ہیں۔ گزشتہ سال ملک نے اشیائے صرف کے تبادلے کے اربوں ڈالر کے پروگرام کا آغاز کیا تھا جو تقریباً 15 سالوں میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے جس کا مقصد ملکی طلب کو فروغ دینا اور بیرونی غیر یقینی صورتحال سے نمٹنا ہے۔ اس اقدام سے کھپت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور گاڑیوں کی صنعت کی ماحول دوست منتقلی میں سہولت ملی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں اشیا کے تبادلے کے پروگرام کے تحت خریدی جانے والی تمام نئی گاڑیوں میں این ای وی کا حصہ 60 فیصد سے زیادہ تھا۔

دسمبر تک مقامی نئی توانائی گاڑیوں کی ریٹیل خریداری کی شرح بڑھ کر 49.4 فیصد ہوگئی تھی، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 9.1 فیصد زیادہ ہے اور صارفین میں بڑھتی ہوئی قبولیت کی عکاسی کرتی ہے۔

مستقبل کو دیکھتے ہوئے 2025 میں چین کے نئی توانائی گاڑیوں کے شعبہ کی ترقی کی رفتار برقرار رہنے کا امکان ہے ، جس میں بڑے پیمانے پر تجارت کی پالیسیوں کے تسلسل کی حمایت حاصل ہے۔

ایسوسی ایشن کا اندازہ ہے کہ 2025 میں نئی توانائی مسافر گاڑیوں کی پرچون فروخت 20 فیصد اضافے کے ساتھ مجموعی طور پر ایک کروڑ 33 لاکھ یونٹس تک پہنچ جائے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!