چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختارعلاقے کے شہر ارمچی میں ارمچی ڈی ووپو بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ایک طیارہ پرواز کررہا ہے-(شِنہوا)
ارمچی(شِنہوا)چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے نے ترکیہ کے شہر استنبول کے لئے نئی مال بردار پروازوں کا آغاز کردیاہے۔
ارمچی ڈی ووپو بین الاقوامی ہوائی اڈے سے جمعرات کو پہلی پرواز 55 ٹن سامان لے کر استنبول کے لئے روانہ ہوئی۔
ہوائی اڈے کے کسٹمز کے مطابق ہفتے میں 4 پروازیں چلائی جائیں گی جن کی پرواز کا دورانیہ تقریباً 7 گھنٹے ہوگا۔
سنکیانگ میں ایک بین الاقوامی لاجسٹک کمپنی سے وابستہ ہوا چھن کا کہنا ہے کہ نئی مال بردار پروازیں چین اور ترکیہ کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کے لئے زیادہ متنوع کاروباری خدمات فراہم کریں گی جس سے غیر ملکی تجارتی اداروں کو ایشیائی اور یورپی مارکیٹوں تک وسعت کے لئے مضبوط ترسیلی معاونت ملے گی۔
بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے خاکے میں ارمچی ڈی ووپو بین الاقوامی ہوائی اڈے نے 16 بین الاقوامی مال بردار روٹس کا آغاز کیا ہے۔ یہ ایک فضائی ترسیلی نیٹ ورک تشکیل دیتا ہے جو وسطی ایشیا، مغربی ایشیا اور یورپ تک پھیلا ہوا ہے۔
اہم درآمدی سامان میں کپڑے، خوراک، بڑے آلات جبکہ برآمدی مصنوعات میں روزمرہ ضروریات کی اشیاء، میکنیکل، الیکٹریکل مصنوعات، اور اعلیٰ ٹیکنالوجی مصنوعات شامل ہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link