امریکہ، نیویارک میں مصنفہ ای جین کیرول نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہتک عزت کے اپنے مقدمے کی سماعت کے بعد مین ہٹن کی ایک وفاقی عدالت سے نکل رہی ہیں-(شِنہوا)
واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ کی سپریم کورٹ نے ’ہش منی کیس‘ میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سزا موخر کرنے سے انکار کردیا ہے جس کا مطلب ہے کہ انہیں نیویارک کی عدالت میں سزا کا سامنا کرنا پڑےگا۔
ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے منگل کو ایک دستاویز جمع کرائی تھی جس میں جولائی کے عدالت کے اپنے فیصلے کا حوالہ دیا گیا تھا جس میں ٹرمپ کو ‘صدارتی استثنیٰ’ دیا گیا تھا۔ قانونی ٹیم کے مطابق نیو یارک کاؤنٹی کے ٹرائل کورٹ نے صدارتی منتقلی کے دوران نومنتخب صدر کے خلاف قانونی چارہ جوئی سے استثنیٰ کو تسلیم کرنے سے غلط طور پر انکار کیا۔
ٹرمپ کے وکلاء نے امریکی سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ وہ نیو یارک میں جاری فوجداری مقدمے کو فوری طور پر روک دے۔ یہ درخواست بھی کی گئی ہے کہ آیا ٹرمپ بطور صدر اپنے سابق کردار کی وجہ سے قانونی چارہ جوئی سے مستثنیٰ ہیں یا نہیں۔
سپریم کورٹ نے 6 کے مقابلے میں 3 قدامت پسند اکثریت کے باوجود 20 جنوری کو حلف برداری سے قبل مجرمانہ سزا سے بچنے کی ٹرمپ کی آخری کوشش کو مسترد کردیا۔
مئی 2024 میں نیو یارک کی ایک عدالت نے ٹرمپ کو 2016 میں ٹرمپ کی پہلی صدارتی مہم کے دوران ایک پورن سٹار کو خفیہ رقم کی ادائیگی چھپانے کی کوشش میں کاروباری ریکارڈ میں جعل سازی کے تمام 34 الزامات کے تحت قصوروار پایا تھا۔
ٹرمپ کی سزا کی سماعت لوئر مین ہٹن میں ہوگی۔ نومنتخب صدر نے اشارہ دیا کہ وہ ورچوئل طور پر پیش ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link