چین کے وزیرخارجہ وانگ یی نائیجیریا کے شہر ابوجا میں اپنے نائیجیرین ہم منصب یوسف تگرسے مصافحہ کررہے ہیں-(شِنہوا)
ابوجا(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین اور نائیجیریا کو اپنے بنیادی خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی مضبوط حمایت جاری رکھنی چاہئے اور ہمیشہ باہمی اعتماد کے ساتھ اچھے بھائی بننا چاہئے تاکہ چین- افریقہ تعاون اور افریقہ کی جدیدیت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کی حوصلہ افزائی کرکے اس میں اعتماد پیدا کیا جاسکے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے یہ بات ابوجا میں نائیجیریاکے وزیر خارجہ یوسف تگر سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وانگ یی نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور نائیجیریا کے صدر بولا احمد تینوبو کی تزویراتی رہنمائی میں چین اور نائیجیریا کے تعلقات نے3 نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
وانگ یی نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ نصف صدی کے دوران بین الاقوامی صورتحال میں تبدیلیوں کے باوجود چین اور نائیجیریا ہمیشہ باہمی احترام اور مساوات پر مبنی دوستانہ اور عملی تعاون کو مضبوط کرتے رہے ہیں اور یہ جنوب جنوب تعاون کی ایک کامیاب مثال اور چین- افریقہ تعاون کے لئے ایک اہم معیار بن گئے ہیں۔
وانگ یی نے کہا کہ دونوں فریقوں کو دونوں ممالک کے سربراہوں کی رہنمائی میں چین اور نائیجیریا کے تعلقات کی "تزویراتی نوعیت” کو برقرار رکھنا چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو "قیادت جاری رکھتے ہوئے” چین اور نائیجیریا کے تعلقات کی "مثالی نوعیت” کو اجاگر کرنا چاہئے۔
چینی وزیرخارجہ نے یہ بھی کہا کہ دونوں فریقوں کو چین اور نائیجیریا کے تعلقات کی "تکمیلی نوعیت” سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی اپنی طاقتوں کو مکمل طور پر ہم آہنگ کرنا چاہئے اور صاف توانائی، ماحول دوست معدنیات، مالیات اور دیگر نئے شعبوں میں تعاون کے امکانات کو مسلسل تلاش کرنا چاہئے۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کو تعلقات کی "جامع نوعیت” کو وسعت دینی چاہئے، تجارت، زراعت، ثقافت، دفاع، سائنس و ٹیکنالوجی، خلائی اور دیگر شعبوں میں مربوط ترقی کو فروغ دینا چاہئے۔
وانگ یی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے چین اور نائیجیریا کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری کا مستقبل مزید روشن ہوگا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link