بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیرِ اعظم لی چھیانگ نے منگل کے روز کہا ہے کہ دباؤ کے باوجود چین کی معیشت نے اس سال پیش رفت کی ہے اور نئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
انہوں نے بیجنگ میں بڑے بین الاقوامی اقتصادی اداروں کے سربراہان کے ساتھ "1+10” ڈائیلاگ کے دوران کہا کہ ہم پورے سال کے معاشی اور سماجی ترقی کے اہداف اور ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے پُراعتماد اور قابل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین دنیا کے لیے اپنے دروازے مزید وسیع کرتا رہے گا اور زیادہ سے زیادہ غیر ملکی کمپنیوں کو چینی مارکیٹ میں مواقع تلاش کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔




