بیجنگ(شِنہوا)چین نے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صبروتحمل کا مظاہر کریں اور اپنی سرحدی صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکیں۔
یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں کمبوڈیا-تھائی لینڈ سرحدی تنازع کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہی۔
ترجمان نے کہا کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے دوست اور قریبی ہمسایہ ہونے کے ناطے چین مخلصانہ طور پر توقع رکھتا ہے کہ دونوں فریقین اس معاملے پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ چین کشیدگی میں کمی اور اپنے انداز میں صورتحال کو ٹھنڈا کر نےکے لئے تعمیری کردار کرنا جاری رکھے گا۔




