بیجنگ(شِنہوا)چین نے پاکستان اور افغانستان زور دیا ہے کہ وہ بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اپنے اختلافات کو حل کرنا جاری رکھیں، کشیدگی میں کمی کو فروغ دیں اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کریں۔
ترجمان گو جیاکن نے یہ بات یومیہ نیوز بریفنگ کے دوران افغان اور پاکستانی افواج کے درمیان 5 دسمبر کو ہونے والی فائرنگ کے حوالے سے رپورٹس کے جواب میں کہی جس کے نتیجے میں متعدد شہری ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے طویل مدتی دوستانہ پڑوسی ہیں اور یہ ایسے پڑوسی ہیں جو ایک دوسرے سے دور نہیں جا سکتے۔
گو جیاکن نے مزید کہا کہ چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو بہتر بنانے اور فروغ دینے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔




