بدھ, دسمبر 10, 2025
انٹرنیشنلفرانس نے سمگل ہونیوالے7 کروڑ سال پرانا ڈائناسور کا ڈھانچہ منگولیا کو...

فرانس نے سمگل ہونیوالے7 کروڑ سال پرانا ڈائناسور کا ڈھانچہ منگولیا کو واپس کردیا

فرانس نے صحرائے گو بی سے لوٹ کر سمگل ہونیوالے7 کروڑ سال پرانا ڈائناسور کا ڈھانچہ منگولیا کو واپس کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ انتہائی نایاب فوسل ایک ڈائناسور کا ہے جسے خوفناک ٹائیرانو سورس ریکس کا ایشیائی رشتہ دار سمجھا جاتا ہے اور اسے 2015 میں فرانسیسی حکام نے ضبط کیا تھا۔

فرانس کی پبلک اکانٹس کی وزیر امیلی ڈی مونچالن نے ایک تقریب کے دوران ڈائنا سور کے انڈے اور دیگر اشیا سمیت یہ سکلیٹن منگولیا کی وزیر ثقافت و کھیل انڈرام چین بات کے حوالے کرتے ہوئے کہا آج گو بی صحرا کا ایک حصہ واپس اپنے وطن لوٹ رہا ہے، یہ ایک طویل اور محتاط تحقیقات کا نتیجہ ہے، یہ ایک سائنسی اور ثقافتی خزانے کی واپسی ہے۔

ڈائناسور کا سکلیٹن گو بی صحرا سے لوٹا گیا تھا، اسکے بعد یہ جنوبی کوریا سے گزرا اور فروری 2015 میں فرانس کے وسطی کسٹمز کے ذریعے ضبط کیا گیا۔

چین بات نے کہا کہ میرے اور تمام منگول عوام کیلئے یہ انتہائی اہم ہے کہ ہمارے ڈائناسور کے فوسلز واپس آئیں، انہوں نے فرانس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ فوسلز اس میوزیم میں نمائش کیلئے رکھے جائینگے جسے منگولیا مستقبل قریب میں قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، چین بات نے کہا کہ تب تک یہ فوسلز واپس بھیجے جائینگے، انکا مطالعہ کیا جائیگا اور انہیں بحال کیا جائیگا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!