اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین کی اقتصادی ترقی دنیا کے لیے ایک نعمت ہے، اسٹیفن ندگوا

چین کی اقتصادی ترقی دنیا کے لیے ایک نعمت ہے، اسٹیفن ندگوا

کینیا کے چین-افریقہ تعلقات کے ماہر پرامید ہیں کہ چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور وسیع تر کھلے پن سےعالمی  تعلقات اور تعاون کا نیا باب کھلے گا۔(شِنہوا)

نیروبی (شِنہوا) چین کی اقتصادی ترقی سے دنیا کو فائدہ پہنچاہے اور اس کی جامع اصلاحات اور جدیدیت  سے عالمی سطح پر کئی نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

کینیا کے چین-افریقہ تعلقات کے ماہراسٹیفن ندگوا نے شِنہوا کے ساتھ  ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ  چین کی اعلیٰ معیارکی ترقی اور وسیع تر کھلے پن کا عزم عالمی تعلقات اور تعاون میں ایک نیا باب کھولے گا۔

نیروبی میں مقیم ماہر کا کہنا تھا کہ چین ڈیجیٹل معیشت میں پیشرفت کررہا ہے وہ عالمی سطح پر معیاری بنیادی شہری سہولیات کی ترقی  کو بڑھا رہا ہے اور اس کے مصنوعات چاہے وہ صنعت، بنیادی شہری سہولیات ، ٹیکنالوجی یا ڈیجیٹل اور سائنسی شعبے  میں ہوں معیار میں مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

ندگوا نے امید ظاہر کی کہ  حالیہ ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون (ایپیک ) کے اقتصادی سربراہ اجلاس  اور جی20 سربراہ اجلاس عالمی خاص کر اقتصادی شعبے میں استحکام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقتصادی استحکام ترقی کے لئے ضروری ہے اور جب اقتصادی بنیاد مضبوط ہو تو وسیع عالمی چیلنجز سے نمٹنا زیادہ آسان ہوجاتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!