اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں کاروباری رہنماؤں کا آبنائے پارصنعتی چین مستحکم کرنے پر تبادلہ...

چین میں کاروباری رہنماؤں کا آبنائے پارصنعتی چین مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال

چینی مین لینڈ اور تائیوان کے 700 سے زائد افراد نے آبنائے پار صنعتی چین مستحکم کرنے کے لئے چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے شہر شیامن میں تبادلہ خیال کیا۔ (شِنہوا)

شیامن (شنہوا) آبنائے پار صنعتی چین مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کے لئے چینی مین لینڈ اور تائیوان کے 700 سے زائد افراد مشرقی صوبے فوجیان کے شہر شیامن میں جمع ہوئے۔

پیر کے روز شروع ہونے والی آبنائے پار سی ای او سربراہ کانفرنس 2024 کے سالانہ اجلاس کو اعلیٰ سیاسی مشیر وانگ ہوننگ کا مبارکباد کا خط موصول ہوا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کی جانب سے وانگ نے کانفرنس کے کانووکیشن کو مبارکباد دی اور سربراہ کانفرس کے ارکان اور تمام شرکاء کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ نے تائیوان کے ہم وطنوں اور کاروباری اداروں کے لئے مین لینڈ کے تعاون کا اعادہ کرتے ہوئے انہیں چینی جدیدیت میں فعال طریقے سے حصہ لینے اور مین لینڈ کی ترقی سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔

وانگ نے ایک چین اصول اور 1992 کے اتفاق رائے کو برقرار رکھنے "تائیوان کی آزادی” علیحدگی پسندی اور بیرونی مداخلت کی سخت مخالفت اور آبنائے پار اقتصادی و ثقافتی تعاون میں پیشرفت کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں مربوط ترقی کے لئے مین لینڈ کا عزم دہرایا۔

وانگ نے آبنائے تائیوان میں کاروباری رہنماؤں کو متحد کرنے میں سربراہ اجلاس کے کردار کو سراہتے ہوئے شرکاء پر زور دیا کہ وہ تبادلوں میں اضافہ کریں، اعلیٰ معیار کے اقتصادی تعاون کو فروغ دیں اور چینی معیشت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

وانگ نے آبنائے کے دونوں اطراف کے کاروباری افراد پر زور دیا کہ وہ قومی اتحاد اور تجدید شباب کے لئے مل کر کام کریں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!