اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین۔آسیان ثقافتی تبادلے اور تعاون پر فورم کا انعقاد

چین۔آسیان ثقافتی تبادلے اور تعاون پر فورم کا انعقاد

چین کے جنوبی گوانگشی ژوانگ خودمختار علاقے کے سرحدی شہر چھونگ ژوو میں شہری سرحد پار سیاحتی تعاون زون میں چین۔ویتنام۔دیتیان آبشار کی سیر کررہے ہیں۔(شِنہوا)

نان ننگ(شِنہوا)چین کے جنوبی گوانگشی ژوانگ خود مختار خطے کے دارالحکومت نان ننگ میں آسیان  ثقافتی تبادلہ و تعاون فورم 2024  گزشتہ روز  شروع ہوگیا، جس میں چین اور آسیان کے درمیان ثقافتی تبادلے اور سیاحتی تعاون کو اجاگر کیا گیا۔

فورم میں اندرون و بیرون ملک سے تقریباً 150 مہمانوں نے شرکت کی اور چین اور آسیان کے رکن ممالک کے درمیان ثقافتی تجربات اور سرحد پار سیاحتی تعاون پر تجاویز پیش کیں۔

اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم  کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نتالیا بائیونا نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ انہوں نے تجویز دی کہ دونوں فریق پالیسی سازی، منڈی کے رجحان کے تجزیے اور سیاحت کی مصنوعات کی جدیدیت جیسے شعبوں میں مواصلات اور ہم آہنگی کو بڑھا سکتے ہیں۔

نتالیا بائیونا نے چین اور آسیان پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے ثقافتی ورثے کے تحفظ میں تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنانے پر توجہ دیں۔

فورم کا میزبان خطہ گوانگشی آسیان کے ساتھ چین کے کھلے پن اور تعاون میں سب سے آگے ہے۔

اس سال کے آغاز سے گوانگشی نے آسیان کے رکن ممالک جیسے ملائیشیا، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویتنام کو ثقافتی تبادلے اور سیاحت کے فروغ کی سرگرمیاں انجام دینے کے لئے ثقافتی اور سیاحتی تبادلے کے وفود بھیجے ہیں۔ گوانگشی آسیان ممالک کا سفر کرنے والے چینی سیاحوں کے لئے ایک اہم نقل و حمل کا مرکز بن گیا ہے اور آسیان سیاحوں کے لئے چینی ثقافت کا تجربہ کرنے کے لئے ایک مقبول منزل بن گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!