اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا عالمی سیاست و معیشت میں عروج دنیا بھر کے لئے...

چین کا عالمی سیاست و معیشت میں عروج دنیا بھر کے لئے ایک اہم موقع ہے۔ ہنگری کے عہدیدار کی رائے

ہیڈلائن:

چین کا عالمی سیاست و معیشت میں عروج  دنیا بھر کے لئے  ایک اہم موقع ہے۔ ہنگری کے عہدیدار کی رائے

جھلکیاں:

چین کا عروج اور عالمی سیاست و معیشت میں اہم مقام تمام ممالک کے لئے ایک نادر موقع قرار دیا گیا ہے۔ ہنگری مختلف شعبوں میں چین کےساتھ تعاون کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے،سیاسی ڈائریکٹر برائے وزیر اعظم ۔۔۔تفصیلات  وڈیو میں ملاحظہ کیجیے

شاٹ لسٹ:

1- بداپسٹ کے مناظر

2-ہنگری کے وزیر اعظم کے سیاسی ڈائریکٹر بالازس آندراس اوربان کےمختلف مناظر

3-ساؤنڈ بائٹ(انگریزی): بالازس آندراس اوربان، سیاسی ڈائریکٹر برائے وزیر اعظم، ہنگری

تفصیلی خبر:

ہنگری کے وزیر اعظم کے سیاسی ڈائریکٹر بالازس آندراس اوربان نے بیجنگ میں شِنہوا کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ

 چین کا عروج تمام ممالک کے لئے ایک اہم موقع ہے۔ہنگری مختلف شعبوں میں چین کےساتھ تعاون کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔

ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): بالازس آندراس اوربان، سیاسی ڈائریکٹر برائے وزیر اعظم، ہنگری
"چین کا عروج اور عالمی سیاست و معیشت میں اہم مقام خطرے کی بات نہیں بلکہ یہ تمام ممالک کے لئے ایک نادر موقع فراہم کرتا ہے۔چین کئی ترقی یافتہ صنعتوں جیسے الیکٹرک گاڑیوں، ماحول دوست توانائی اور ذرائع مواصلات میں ایک رہنما ملک بن چکا ہے۔ان شعبوں میں چین کےساتھ تعاون کو مزیدمستحکم بنایا جا سکتا ہے۔

چین کے ساتھ تجارتی جنگ اور کار ساز صنعت پرمحصولات بڑھانے کےخواہشمند لوگ چین میں موجود یورپی کمپنیوں اور یورپی کارباری افراد کی رائے کو نظر انداز کرتے ہیں۔ہمارا موقف یہ ہے کہ اس حوالے سے کوئی معاہدہ کیا جائے اور محصولات عائد کرنےسے گریز کیا جائے۔ہنگری کا اس معاملے پر ایک مضبوط اور بہت واضح موقف ہے۔

ہم نے یورپی یونین کی 6 ماہ کی صدارت کے دوران اس موقع سے فائدہ ٹھایا اور نظریاتی باتوں سے گریز کیا ہے ۔ہنگری کا  مشورہ ہے کہ روزمرہ مسائل کا حل نکالا جائے اور نظریاتی بنیاد پرسرد جنگ سے گریز کیا جائے۔”

بیجنگ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!