اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینجِن ژو 2-23 آئل فیلڈ سے پیداوار شروع

جِن ژو 2-23 آئل فیلڈ سے پیداوار شروع

ہیڈ لائن:

 جِن ژو 2-23  آئل فیلڈ سے  پیداوار  شروع

جھلکیاں:

جِن ژو 2-23  آئل فیلڈ نے پیداوار دینا شروع کر دی ہے۔ اس بات کا باضابطہ اعلان چائنہ نیشنل آف شور آئل کارپوریشن نے منگل کے روز کیا۔ آئیے اس حوالے سے اس ویڈیو میں تفصیل جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ جِن ژو 2-23 آئل فیلڈ کے مختلف مناظر

تفصیلی خبر:

چائنہ نیشنل آف شور آئل کارپوریشن (سی این او او سی) نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ بوہائی سمندر کے شمالی حصے میں جِن ژو 2-23 آئل فیلڈ سے پیداوار شروع ہو گئی ہے۔جِن ژو 2-23 آئل فیلڈ کا ترقیاتی منصوبہ پانی کی تقریباً 13 میٹر اوسط گہرائی میں بنایا گیاہے۔ یہ چین کا سمندر میں پہلا ملٹی لیئر ہیوی آئل تھرمل ریکوری منصوبہ ہے۔

اس منصوبے کی اہم پیداواری سہولیات میں 2 نئے مرکزی پروسیسنگ پلیٹ فارمز شامل ہیں۔ مجموعی طور پر 67 کنوؤں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جن پر کام شروع کیا جائے گا۔

توقع ہے کہ اس منصوبے سے سال 2027 تک تقریباً 17 ہزار بیرل بھاری خام آئل کے مساوی یومیہ پیداوار حاصل ہو گی۔

جِن ژو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!