اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین کے ساتھ تعلقات انتہائی اہم ہیں،سابق وزرائےعظم نیوزی لینڈ

چین کے ساتھ تعلقات انتہائی اہم ہیں،سابق وزرائےعظم نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں چین ایوان صنعت کےزیراہتمام "وژن 2025” کاروباری تقریب سے نیوزی لینڈ کے سابق وزیراعظم جان کی خطاب کررہےہیں۔(شِنہوا)

آکلینڈ(شِنہوا)نیوزی لینڈ کے سابق وزرائے اعظم جان کی اور کرس ہپکنز نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ اور چین کے درمیان مضبوط تعلقات ان کے ملک کے لئے بہت اہم ہیں۔

جمعہ کو نیوزی لینڈ میں چین ایوان صنعت کی جانب سے منعقدہ "ویژن 2025” کاروباری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم جان کی نے کہا کہ چین نیوزی لینڈ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سیاحوں، طلبہ اور سرمایہ کاری کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات نیوزی لینڈ کے معاشی مستقبل کے لئے اہم ہیں۔

سابق وزیراعظم اور موجودہ قائدحزب اختلاف کرس ہپکنز  نے دو طرفہ تعلقات کی اہمیت کے بارے میں جان کی کے بیان کی تائید کی۔

نیوزی لینڈ میں چین کے سفیر وانگ شیاؤلونگ نے نیوزی لینڈ کے لئے آزاد ویزا پالیسی میں چین کی حالیہ سہولت کا ذکر کیا اور دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ مختلف شعبوں میں مواصلات اور تعاون کو مضبوط بنائیں۔

نیوزی لینڈ کے وزیر تجارت و زراعت ٹوڈ میک کلے گزشتہ ماہ چین بین الاقوامی درآمدی نمائش میں نیوزی لینڈ کے تجارتی مشن کی قیادت کرنے کے بعد حال ہی میں واپس آئے تھے، یہ پلیٹ فارم نیوزی لینڈ کے برآمد کنندگان کے لئے چین میں اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کا ایک اہم ہے۔

وزیرتجارت نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی حکومت نے 10 سال میں اپنی برآمدی قدر کو دوگنا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے جس کی فراہمی کے لئے چین ایک اہم عنصر ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!