اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی روبوٹس نے یورپ اور امریکہ میں گھریلو باغیچوں کو نئی رونق...

چینی روبوٹس نے یورپ اور امریکہ میں گھریلو باغیچوں کو نئی رونق بخش دی

امریکہ کے شہر لوئس ویل میں منعقدہ ایکوئپ ایکسپو میں گھاس تراشنے والے سیگوے روبوٹس کو نمائش کے لئے رکھا گیاہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)اٹلی میں 35 سالہ ڈیوڈ کیمپی گوٹو اپنے بچوں کے ساتھ صحن میں کھلونا تھالی کو چکر لگوانے سے لطف اندوز ہو رہے تھے جہاں تار کے بغیر روبوٹ نے گھاس تراشا ہوا تھا۔

ان مصنوعات نے چین میں صارفین کی کم سے کم دلچسپی حاصل کی تاہم رواں سال یورپی اور امریکی منڈیوں میں غیر متوقع طور پر ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

جنوری میں لاس ویگاس میں سی ای ایس 2024 میں ولنڈ نے گھاس کی کٹائی کی دوسری جنریشن کے روبوٹ متعارف کرائے، جس کی قیمت 999 امریکی ڈالر ہے۔ سیگوے برانڈ کے اس اہم پراڈکٹ نے کمپنی کی تیزی سے توسیع کو آگے بڑھایا۔

پہلی 3 سہ ماہیوں میں ولنڈ کی فروخت 59کروڑ 50لاکھ یوآن (تقریباً 8کروڑ 20لاکھ امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی، جوگزشتہ سال کی نسبت 380 فیصد زیادہ ہے۔

کمپنی کے مطابق  ولنڈ کے روبوٹک لان موورز کی سالانہ فروخت کا حجم  ایک لاکھ یونٹس سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

یہ روبوٹک موور 0.6 میٹر فی سیکنڈ تک کی رفتار سے کام کرتا ہے اور کمزور سیٹلائٹ سگنل حالات میں بھی تقریباً ایک گھنٹے میں 120 مربع میٹر کے لان کو صاف کرنے کا کام مکمل کرسکتا ہے۔

ولنڈ 2025 میں اپنی اگلی جنریشن کے لان موورز کی رونمائی کے لئے تیار ہے۔ کمپنی کے مطابق وہ بہتر نقل و حرکت کی رفتار، بیٹری کے طویل دورانیے، تیز چارجنگ اور بڑے کٹنگ ڈیک کے ساتھ اوسط کارکردگی کو دوگنا کرے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!