اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلایک لاکھ 75 ہزار زائد افغانوں میں چینی امداد تقسیم کی جائے...

ایک لاکھ 75 ہزار زائد افغانوں میں چینی امداد تقسیم کی جائے گی، یواین ایچ سی آر

افغانستان کے صوبہ ہرات میں لوگ چین کے عطیہ کردہ خیمے لے کر جارہے ہیں۔ (شِنہوا)

کابل(شِنہوا)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے کہا ہے کہ آمدہ ہفتوں میں ملک بھر میں جنگ سے متاثرہ ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد افغانوں میں چین کا عطیہ کردہ امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا۔

یو این ایچ سی آر کے مطابق باورچی خانے کا سامان، کمبل، پٹرول کے کنستر اور پلاسٹک کی ترپال سمیت دیگر امدادی اشیاء ملک بھر کے 27 ہزار 500 سے زائد گھرانوں یا ایک لاکھ 75 ہزار سے زیادہ افغانوں میں تقسیم کی جائیں گی۔

افغانستان میں یو این ایچ سی آر کے نمائندے عرفات جمال نے چین کی انسانی امداد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم چینی امداد پراس کے بے حد مشکور ہیں۔ اس نے یو این ایچ سی آر کو بے گھر خاندانوں کی مدد کرنے کے قابل بنادیا ہے جو اپنی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مشکل وقت سے لڑرہے ہیں۔

چین نے گزشتہ برسوں کے دوران افغانستان کو ضروری امدادی اشیاء فراہم کی ہیں جو ملک کے غریب اور قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کی گئیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!