اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے اہم ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں کو سائنسی و تکنیکی جدت...

چین کے اہم ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں کو سائنسی و تکنیکی جدت کی پیروی کرنے کی ترغیب

چین، چینی نائب وزیراعظم ژانگ گوچھنگ مرکزی زیرانتظام ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں کی سائنس و ٹیکنالوجی اختراع سے متعلق بیجنگ میں منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی نائب وزیر اعظم ژانگ گو چھنگ نے مرکزی زیر انتظام ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں کو سائنس و ٹیکنالوجی میں اختراع کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ژانگ نے یہ بات مرکزی زیرانتظام ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں کی سائنس و ٹیکنالوجی اختراع سے متعلق بیجنگ میں منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب میں کہی۔

انہوں نے کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی اختراعی صلاحیتوں میں جامع انداز سے پیشرفت کرکے سائنس و ٹیکنالوجی اور صنعتی اختراع میں مربوط ترقی کے لئے تیزی سے آگے بڑھیں۔

ژانگ نے کہا کہ مرکزی زیرانتظام ریاستی ملکیتی کاروباری ادارے اصل اختراع کے لئے اپنی صلاحیتوں میں اضافے ، بنیادی تحقیق پر کوششیں تیز کرنے ، اہم عمومی ٹیکنالوجیز کی فراہمی بڑھانے اور کٹنگ ایج کے ساتھ انقلابی ٹیکنالوجی کی منصوبہ بندی کریں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!