چین، دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ ورلڈ انٹیلی جنٹ کنیکٹڈ و ہیکلز کانفرنس 2024 میں چینی ٹیکنالوجی ادارے شیاؤمی کی تیارکردہ نئی توانائی گاڑی ماڈل ایس یو 7 کی نمائش کی جارہی ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں نئی توانائی مسافر گاڑیوں کی مارکیٹ میں اکتوبر کے دوران زبردست اضافہ جاری رہا اور خوردہ فروخت تقریباً 12 لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی۔
چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن (سی پی سی اے) کے مطابق یہ تعداد گزشتہ برس کی نسبت 56.7 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے جبکہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 6.4 فیصد زائد ہے۔
نئی توانائی مسافر گاڑیوں کی پیداوار اکتوبر میں تقریباً 13 لاکھ 80 ہزار یونٹس رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 49.9 فیصد اضافہ اور گزشتہ ماہ سے 12.6 فیصد زائد ہے۔
اعداد و شمارکے مطابق نئی توانائی گاڑیوں کے استعمال کی شرح گزشتہ ماہ بڑھ کر 50.1 فیصد ہوگئی جو کہ مقامی مارکیٹ میں مقبولیت کا پیمانہ ہے۔
سی پی سی اے کے اعداد و شمار کے مطابق سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران نئی توانائی مسافر کاروں کی مجموعی خوردہ فروخت 83 لاکھ 30 ہزار یونٹس رہی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 39.8 فیصد اضافہ ہے۔
چین نے گزشتہ ماہ 1 لاکھ 20 ہزارنئی توانائی مسافر گاڑیاں برآمد کیں جو گزشتہ برس کی نسبت 10.4 فیصد اور ستمبر کے مقابلے میں 13.7 فیصد اضافہ ہے۔
