چین، لانگ مارچ ۔2 سی کیر ئیر راکٹ پائی سیٹ ۔ 2 کے 4 ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کو لے کر شمال مغربی جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے اڑان بھررہا ہے۔(شِنہوا)
جیوچھوان (شِنہوا) چین نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کا ایک نیا گروپ کامیابی سے روانہ کردیا ہے۔
ایک لانگ مارچ ۔2 سی کیر ئیر راکٹ نے پائی سیٹ ۔ 2 کے 4 سیٹلائٹس کو لیکر ہفتے کی صبح 11 بجکر 39 منٹ (بیجنگ وقت) پر شمال مغربی جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے اڑان بھری اور کامیابی سے اپنے طے شدہ مدار میں داخل ہو گیا۔
یہ سٹیلائٹس تجارتی ریموٹ سینسنگ ڈیٹا خدمات کی فراہمی میں استعمال کئے جائیں گے۔
یہ لانگ مارچ کیریئرراکٹ سیریز کی 544 ویں پرواز تھی۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link