اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں مقامی حکومت کے قرض کی حد بڑھانے کا بل منظور

چین میں مقامی حکومت کے قرض کی حد بڑھانے کا بل منظور

چین، دارالحکومت بیجنگ میں عظیم عوامی ہال کا بیرونی منظر۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی قانون سازوں نے مقامی حکومت کے قرض کی حد میں 60 کھرب یوآن (تقریباً 840 ارب امریکی ڈالرز) کے اضافے سے متعلق ریاستی کونسل کا بل منظور کرلیا ہے تا کہ موجودہ پوشیدہ قرضوں کو تبدیل کیا جا سکے۔

یہ بات چین کے اعلیٰ قانون ساز ادارے قومی عوامی کانگریس کی مالیاتی و اقتصادی امور کمیٹی کے نائب سربراہ شو ہونگ کائی نے 14 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی 12 ویں  سیشن کے بعد میڈیا کو بتائی ۔

نئے قانون کے تحت 2024 کے اختتام تک بلدیاتی حکومت کے لئے خصوصی قرض کی حد 295.2 کھرب یوآن سے بڑھا کر 355.2 کھرب یوآن کردی جائے گی۔

چینی وزیر خزانہ لان فوآن کے مطابق چین 2024 سے  5 سال تک ہرسال 800 ارب یوآن مالیت کے مقامی حکومت کے خصوصی مقاصد بانڈز فراہم کر دے گا جس سے انہیں 40 کھرب یوآن کے اضافی قرض کے بوجھ سے نجات ملے گی۔

لان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ نئے اقدامات سے چین کے قرض کا بوجھ کم کرنے کے وسائل میں مجموعی طور پر 100 کھرب یوآن کا اضافہ ہوگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!