اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانکوئٹہ ریلوے سٹیشن پر دھماک، 21افراد جاں بحق،50زخمی، ہسپتال منتقل

کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر دھماک، 21افراد جاں بحق،50زخمی، ہسپتال منتقل

کوئٹہ: کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر دھماکے کے نتیجے میں 21افراد جاں بحق،50زخمی ہوگئے۔ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس نے 9بجے پشاور پشاور کیلئے روانہ ہونا تھا، ٹرین ابھی پلیٹ فارم پر آئی ہی تھی کہ ریلوے سٹیشن کے ٹکٹ گھر کے قریب دھماکہ ہوگیا  جس کے نتیجے میں 21افراد جاں بحق اور 50 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس و ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا، ہسپتال حکام کے مطابق زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہونے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

حکام کے دھماکے کے بعد سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی،آپریشن تھیٹر، طبی امداد کیلئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملے کو ہنگامی طور پر طلب کرلیا گیا ہے۔ایس ایس پی آپریشنز محمد بلوچ کے مطابق دھماکے کے وقت مسافروں کی بڑی تعداد پلیٹ فارم پر موجود تھی،

ابتدائی طور پر دھماکہ خودکش لگ رہا ہے، تاہم اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے دھماکے میں 40 کے قریب افراد کے زخمی ہونے کی تصدق کرتے ہوئے کہاہے کہ ریلوے سٹیشن پر سیکیورٹی کیلئے ریلوے پولیس تعینات ہوتی ہے، ملنے والے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کی جاری ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!