جمعہ, اکتوبر 10, 2025
تازہ ترینکرسٹیانو رونالڈو کی دولت میں نمایاں اضافہ، دنیا کے پہلے کھرب پتی...

کرسٹیانو رونالڈو کی دولت میں نمایاں اضافہ، دنیا کے پہلے کھرب پتی فٹبالر بن گئے

پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے پہلے کھرب پتی فٹبالر ہو بن گئے۔

غیر ملکی جریدے کی تازہ ترین بلینیئرز انڈیکس کے مطابق40 سالہ سٹار فٹبالر کی دولت میں اس وقت نمایاں اضافہ ہوا جب انہوں نے جون میں سعودی کلب النصر کے ساتھ ایک نیا معاہدہ کیا، اس معاہدے کی مالیت تقریبا 400 ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو کی دولت کا تخمینہ 1.4 ارب ڈالر لگایا گیا ہے جو پاکستان کرنسی میں 3 کھرب 93 ارب روپے سے زائد کی رقم بنتی ہے۔

رونالڈو نے 2002 سے 2023 کے دوران صرف تنخواہ کی مد میں 550 ملین ڈالر سے زائد کمائے جبکہ نائک کے ساتھ ایک دہائی پر محیط سپانسرشپ ڈیل سے انہیں ہر سال تقریبا 18 ملین ڈالر حاصل ہوئے، اس کے علاوہ رونالڈو نے دیگر مشہور برانڈز کے اشتہارات سے 175 ملین ڈالر سے زیادہ کی آمدنی حاصل کی۔

پرتگالی فٹبالر اب ان چند کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جو کھیل کی دنیا میں ارب پتی بنے، اس فہرست میں مائیکل جارڈن، میجک جانسن، لیبرون جیمز، گالفر ٹائیگر ووڈز اور ٹینس سٹار راجر فیڈرر جیسے نام نمایاں ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!