جمعہ, اکتوبر 10, 2025
تازہ ترینجنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر مافا کا انجری کا شکار، دورہ پاکستان...

جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر مافا کا انجری کا شکار، دورہ پاکستان سے باہر ہو گئے

جنوبی افریقہ کے نوجوان فاسٹ بولر کوینا مفاکا ہیمسٹرنگ انجری کے باعث دورہ پاکستان سے اور دورہ نمیبیا سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ اوٹنیل بارٹ مین کو دورہ نمیبیا اور پاکستان میں ہونے والی وائٹ بال سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

کوینا مفاکا گریڈ 1-2 ہیمسٹرنگ انجری شکار ہوئے ہیں جس کے باعث وہ چار ہفتے بحالی کے عمل سے گزریں گے،مفاکا کو انجری چار روزہ ہوم میچ کے دوران ہوئی جس پر کرکٹ جنوبی افریقہ نے ان کا معائنہ کیا اور ایک ماہ ری ہیبی لیشن تجویز کیا۔

لیزاد ولیمز جو پہلے سے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ تھے انہیں اب پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سرکل میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ اتوار سے لاہور میں شروع ہوگا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!