جمعہ, اکتوبر 10, 2025
تازہ ترینآصف آفریدی ٹیم کا حصہ ہیں، پتہ نہیں کیوں ان پر تنقید...

آصف آفریدی ٹیم کا حصہ ہیں، پتہ نہیں کیوں ان پر تنقید ہو رہی ہے، اظہر محمود

پاکستان ریڈ بال کے عبوری ہیڈ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ آصف آفریدی نیٹ کرانے نہیں آئے وہ ٹیم کا حصہ ہیں، پتہ نہیں کیوں آصف آفریدی پر تنقید ہو رہی ہے وہ ڈومیسٹک میں پرفارم کر کے آئے ہیں جہاں تک عمر کا تعلق ہے وہ صرف ایک نمبر ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کن کشن قوانین کے لیے ہمیں ایسے بولر کی اسکواڈ میں ضرورت تھی، جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی ایک سینئر اسپنر کو لائی ہے ان کی عمر بھی 38 برس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ چیمپئن ٹیم ہے، ہم نے 20 وکٹیں لینے کا پلان کرنا ہے، ویسی پچ تو نہیں ہوگی جیسی انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز سیریز میں تھی، آہستہ آہستہ اسپن ضرور ہو گا۔

اظہر محمود نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں تو بہت زیادہ اسپن تھا بیٹرز کے لیے کھیلنا مشکل تھا، ہمیں جنوبی افریقہ کی اسٹرنتھ کا علم ہے۔

اظہر محمود نے کہا کہ محمد رضوان کے ساتھ ہی ہم جائیں گے وہ مین وکٹ کیپر ہیں، رضوان کے بعد اس فارمیٹ میں کوئی وکٹ کیپر ہے تو وہ روحیل نذیر ہیں، ہم سیریز کے لیے مکمل تیار ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی فیصلہ نہیں کیا کہ دو فاسٹ بولرز اور دو اسپنرز کے ساتھ جانا ہے، میچ والے دن فیصلہ ہوگا کہ ایک فاسٹ بولر ہو گا یا تین اسپنرز۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی کھیلتے آ رہے ہیں اس کا ہمیں فائدہ ہے، اس سرکل میں ہم نے 6 ہوم ٹیسٹ کھیلنا ہیں اگر ہم پلان کے مطابق کھیلتے ہیں تو اس مرتبہ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہماری کارکردگی اچھی ہوگی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!