برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے اپنے بیان میں کہا کہ میں صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر ہونے والے معاہدے کی خبر کا خیرمقدم کرتا ہوں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ بے حد اطمینان بخش لمحہ ہے، جو پوری دنیا میں محسوس کیا جائے گا، بالخصوص یرغمالیوں، ان کے خاندانوں اور غزہ کے عام شہریوں کے لیے جنہوں نے گزشتہ دو برسوں میں ناقابلِ تصور مصائب برداشت کیے۔
انہوں نے کہا کہ اب اس معاہدے پر بلا تاخیر مکمل عمل درآمد کیا جانا چاہیے اور غزہ میں زندگی بچانے والی انسانی امداد پر عائد تمام پابندیاں فوری طور پر ختم کی جانی چاہئیں، ہم تمام فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے وعدوں پر قائم رہیں، جنگ ختم کریں اور ایک منصفانہ و پائیدار امن کی بنیاد رکھیں۔
