جمعہ, اکتوبر 10, 2025
انٹرنیشنلآسٹریلیا کا اسرائیل اور حماس کے درمیان امن معاہدے کا خیر مقدم

آسٹریلیا کا اسرائیل اور حماس کے درمیان امن معاہدے کا خیر مقدم

آسٹریلیا نے اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونیوالے امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر آسٹریلیا ایک منصفانہ اور پائیدار دو ریاستی حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

آسٹریلیا کے وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے نے وزیرِ خارجہ پینی وونگ کے ساتھ ایک مشترکہ اعلامیے میں کہا کہ آسٹریلیا صدر ٹرمپ کے اس اعلان کا خیرمقدم کرتا ہے کہ اسرائیل اور حماس نے غزہ میں امن لانے کے منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط کر دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دو سال سے زیادہ عرصے کی جنگ، یرغمالیوں کی قید اور عام شہریوں کی تباہ کن ہلاکتوں کے بعد یہ امن کی طرف ایک نہایت ضروری قدم ہے، آسٹریلیا مستقل طور پر جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں امداد کے آزادانہ بہا وکے لیے عالمی مطالبات کا حصہ رہا ہے، ہم تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ منصوبے کی شرائط کا احترام کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا اس بات کی پرزور حمایت کرتا ہے کہ منصوبے میں حماس کو غزہ کی مستقبل کی حکمرانی میں کسی بھی کردار سے روکا جائے، غزہ میں بحالی کا سفر طویل ہے، وہاں دیرپا امن اور فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے طویل المدتی کام درکار ہے ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!