ساہیوال پولیس نے کارروائی کے دوران 10 کلو چرس برآمد کر کے ملزم گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق اوکانوالہ بنگلہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر 51بارہ ایل سٹاپ پر کارروائی کے دوران ملزم جاوید جٹ کو گرفتار کیا، ملزم بھاری منشیات شہر میں سپلائی کرنے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ دیگر ساتھیوںکی تلاش کیلئے چھاپے جاری ہیں۔
دوسری جانب ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمن نے بروقت کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات جیسے ناسور کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری رکھا جائے گا۔
