جمعہ, اکتوبر 10, 2025
پاکستانڈی آئی خان، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج جہنم واصل، میجر...

ڈی آئی خان، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج جہنم واصل، میجر شہید

سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان آپریشن کے دوران7خوارج جہنم واصل کر دیئے جبکہ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک میجر شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 8اکتوبر 2025ء کو سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، جوانوں کی موثر کارروائی سے 7خارجی ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ تبادلے میں آپریشن کی قیادت کرنے والے 30سالہ میجر سبطین حیدرشہید ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق مارے جانیوالے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کیخلاف متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان کے مطابق علاقے میں باقی بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج فتنہ الخوارج کی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرنے کیلئے پرعزم ہے بہادر سپوتوں کی قربانیاں جوانوں کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!