جمعہ, اکتوبر 10, 2025
انٹرٹینمنٹجاپان کے بدنام زمانہ یونٹ 731 کے مظالم پر مبنی فلم قومی...

جاپان کے بدنام زمانہ یونٹ 731 کے مظالم پر مبنی فلم قومی تعطیلات میں نمایاں رہی

چین کے شمال مشرقی صوبےحئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں ایک شخص سینما کے باہر فلم ایول اَن باؤنڈ کے پوسٹر کے ساتھ  کھڑا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)جاپان کے بدنام زمانہ یونٹ 731 کے مظالم عیاں کرنے والی فلم "ایول اَن باؤنڈ” قومی دن کی 8 روزہ تعطیلات کے دوران سب سے نمایاں فلموں میں سے ایک بن کر ابھری ہے۔

چینی فلم انتظامیہ کے اعداد و شمار کے مطابق یکم اکتوبر سے 8 اکتوبر تک 2025 کے قومی دن کے باکس آفس نے تقریباً 1.84 ارب یوآن (تقریباً 25 کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالر) کا کاروبار کیا جو گزشتہ سال کی 7 روزہ تعطیلات کے 2.1 ارب یوآن کے مقابلے میں کم ہے تاہم "ایول اَن باؤنڈ” نے 2 اکتوبر سے مسلسل 6 دن تک یومیہ چارٹ میں دوسری پوزیشن برقرار رکھی۔

چھن کائی گہ کی جنگی تاریخی فلم "دی والنٹیئرز: پیس ایٹ لاسٹ” 45 کروڑ 10 لاکھ یوآن کے ساتھ تعطیلات کے چارٹس میں سرفہرست رہی جس کے بعد "ایول اَن باؤنڈ” تقریباً  34کروڑ 50 لاکھ یوآن کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ "ایول اَن باؤنڈ” کے علاوہ قومی دن کی تعطیلات کی ٹاپ فائیو میں شامل تمام فلمیں نئی ریلیز شدہ تھیں جو 30 ستمبر کو یا اس کے بعد نمائش کے لئے پیش ہوئیں۔ ان میں فینٹیسی سیکوئل "اے رائٹرز اوڈیسی ٹو” نے تقریباً 29  کروڑ 50 لاکھ یوآن، کامیڈی فلم "رو ٹو وِن” نے تقریباً 21  کروڑ 90 لاکھ یوآن اور کرائم تھرلر "ساؤنڈ آف سائلنس” نے تقریباً 17 کروڑ 50 لاکھ یوآن کا کاروبار کیا۔

ایول اَن باؤنڈ” چین کے شمال مشرقی شہر ہاربن میں جاپانی حملہ آوروں کے قائم کئے گئے ایک انتہائی خفیہ حیاتیاتی اور کیمیائی جنگی تحقیقی یونٹ 731 کی ہولناکیوں پر مرکوز ہے۔ اس یونٹ نے دوسری جنگ عظیم کے دوران چین اور جنوب مشرقی ایشیا میں جاپانی حیاتیاتی جنگ کے مرکزی اعصابی نظام کے طور پر کام کیا۔ تاریخی ریکارڈ کے مطابق 1940 سے 1945 کے درمیان یونٹ 731 نے اپنے انسانی تجربات میں کم از کم 3 ہزار لوگوں کو استعمال کیا اور جاپان کے حیاتیاتی ہتھیاروں سے چین میں 3 لاکھ سے زائد افراد مارے گئے۔

فلم کی مسلسل کامیابی موسم گرما کی ہٹ فلم "ڈیڈ ٹو رائٹس” کی مضبوط کارکردگی کی عکاسی کرتی ہے جو 1937 میں جاپانی حملہ آوروں کی جانب سے کئے گئے نان جنگ قتل عام پر مبنی تھی۔ یہ دونوں فلمیں چینی ناظرین کے ساتھ ایک گہرا جذباتی تعلق قائم کرنے میں کامیاب رہی ہیں اور تاریخی یادداشت اور امن کے حصول کے پائیدار موضوعات کو اجاگر کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!