جمعہ, اکتوبر 10, 2025
انٹرنیشنلڈبلیو ٹی او کے رکن ممالک تجارتی غیر یقینی کا مل کر...

ڈبلیو ٹی او کے رکن ممالک تجارتی غیر یقینی کا مل کر مقابلہ، کثیرجہتی نظام کا دفاع کریں، چین

سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کی تازہ ترین گلوبل ٹریڈ آؤٹ لک اور شماریاتی رپورٹ کے سرورق کی تصویر-(شِنہوا)

جنیوا(شِنہوا)چین نے عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ بڑھتی ہوئی تجارتی غیر یقینی سے اجتماعی طور پر نمٹیں اور کثیرجہتی تجارتی نظام کی بنیادی اقدار اور اصولوں کا مشترکہ طور پر دفاع کریں۔

چین کی جانب سے پیش کئے گئے ایجنڈے "بڑھتی ہوئی تجارتی غیر یقینی اور ڈبلیو ٹی او کا ردعمل” کے تحت پیر سے منگل تک ہونے والے سال 2025 کے چوتھے جنرل کونسل اجلاس میں ڈبلیو ٹی او میں چین کے مستقل نمائندے اور سفیر لی یونگ جے نے کہا کہ عالمی معیشت اور تجارت میں غیر یقینی اور کشیدگی نہ صرف جاری ہے بلکہ بڑھتی جا رہی ہے۔

لی یونگ نے کہا کہ امریکی تجارتی پالیسیاں سپلائی چینز کو متاثر کر رہی ہیں اور عالمی منڈیوں میں عدم استحکام کا باعث بن رہی ہیں جو کہ عالمی سطح پر غیر یقینی صورتحال کی ایک بڑی وجہ بن چکی ہیں۔ کچھ ممالک کو زبردستی ایسے معاہدوں میں شامل کیا گیا ہے جو تیسرے فریق کے جائز حقوق و مفادات کو متاثر کرتے ہیں۔

لی نے کہا کہ اس سے "طاقت پر مبنی” تجارتی تعلقات کو فروغ ملا ہے جو بتدریج "قوانین پر مبنی” کثیرجہتی نظام کو نقصان پہنچا رہے ہیں جس پر انہوں نے گہری تشویش کا اظہار کیا۔

تجارتی کشیدگی کے جواب میں لی نے 3 تجاویز پیش کیں جن میں شفافیت اور نگرانی کو بہتر بنانا، قوانین پر مبنی کثیرجہتی تجارتی نظام سے وابستگی کو اجتماعی طور پر دوبارہ موثر بنانا اور ڈبلیو ٹی او کو عملی نتائج حاصل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنا شامل ہے۔

یورپی یونین (ای یو)، برازیل، آسٹریلیا، سوئٹزرلینڈ، پاکستان اور دیگر ممالک نے ڈبلیو ٹی او کے بنیادی اصولوں کی پاسداری اور اس کی اصلاحات کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔

یورپی یونین نے "قوانین پر مبنی” نظام کو "طاقت پر مبنی” تجارتی تعلقات سے لاحق خطرات پر گہری تشویش ظاہر کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!