جمعرات, اکتوبر 9, 2025
تازہ ترینکھیلوں کے مقابلے چین کی تعطیلاتی معیشت  کے فروغ کا  نیا محرک...

کھیلوں کے مقابلے چین کی تعطیلاتی معیشت  کے فروغ کا  نیا محرک بن گئے

چین میں یکم اکتوبر سے شروع ہونے والی قومی دن اور وسط خزاں کے میلے کی آٹھ روزہ تعطیلات کے دوران کھیلوں کے مقابلوں نے لوگوں میں ایک نیا جوش و خروش پیدا کیا ہے اور معیشت کے لئے ایک نیا محرک بن کر سامنے آئے ہیں۔

بیجنگ میں منعقدہ چائنہ اوپن نے اس رجحان کو بڑھا دیا ہے۔ جمعرات تک ٹکٹوں کی فروخت 8 کروڑ 80 لاکھ یوآن (تقریباً ایک کروڑ 23 لاکھ امریکی ڈالر) سے تجاوز کر گئی جبکہ موقع پر ہونے والا خرچ 3 کروڑ 35 لاکھ 60 ہزار یوآن تک جا پہنچا، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 34 فیصد زیادہ ہے۔

لائسنس یافتہ مصنوعات کی فروخت بھی ایک کروڑ یوآن سے اوپر رہی جو 43 فیصد اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): تماشائی، چائنہ اوپن  

"میں اور میری بیوی دونوں ٹینس کھیلنا پسند کرتے ہیں۔ ہم تقریباً تین سے چار سال سے کھیل رہے ہیں۔ یہ ہمارا دوسرا سال ہے کہ ہم چائنہ اوپن دیکھنے آئے ہیں۔ ہمیں مقابلوں کا جوش محسوس کرنا پسند ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ رواں برس ایونٹ پہلے سے بھی زیادہ مقبول ہے اور ٹینس کورٹ کے باہر بھی کئی سرگرمیاں ہیں۔ یہ واقعی بہت شاندار ہے۔

"میرے خیال میں ٹینس کھیلنے سے ہمارے لئےخاندانی وقت بڑھ گیا ہے۔ ہمیں ایک دوسرے سےبات چیت کرنے اور ایک ساتھ ورزش کرنے کا زیادہ موقع ملتا ہے جو سب سے اہم بات ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): سیاح،  آسٹریلیا

"ہم چونکہ میلبورن میں رہتے ہیں اس لئے ہر سال آسٹریلین اوپن میں جاتے ہیں۔ ہماری بیٹی بال گرل رہ چکی ہے اور ہمارا بیٹا اب آسٹریلین اوپن میں بال بوائے ہے۔ میں خود بھی ٹینس کھیلتا ہوں، اور ہم خاندان کے ساتھ سماجی طور پر بھی کھیلتے ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے جب ہم چائنہ اوپن آئے ہیں۔ یہ واقعی بہت اچھا ہے۔ خوبصورت گراؤنڈ، کئی کورٹ، دوستانہ لوگ، اور بہترین سہولتیں۔”

یہ جوش و خروش اسٹیڈیم کی حدوں سےبھی آگے تک پھیل گیا ہے۔

مرکزی مقامات پر محدود نشستوں کے باعث چائنہ اوپن کے منتظمین نے شاپنگ مالز اور سیاحتی مقامات پر  ناظرین کے لئے اضافی مقامات مقرر کئے جہاں وہ شائقین بڑی اسکرینوں پر میچ دیکھنے کے ساتھ ساتھ کھانے پینے، خریداری اور تفریح سے بھی لطف اندوز ہو رہے تھے۔

کئی کھیلوں کے شائقین کے لئے خوشی کا تعلق صرف میچ دیکھنے سے نہیں بلکہ شہر کے ماحول اور تجربے سے بھی ہوتا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی):سیاح،  آسٹریلیا

"ہمیں یہاں کا کھانا بہت پسند آیا۔ پہلے دن ہم نے بیجنگ ڈَک کھائی۔ ہمیں مختلف ذائقے آزمانا اچھا لگتا ہےجیسے ہاؤتھورن اسٹک یا تانگہولو۔ کل ہم دیوارِ چین جائیں گےجبکہ گزشتہ روز  تیانجن گئے تھے جو بہت ہی خوبصورت جگہ ہے۔”

کھیلوں کا یہ جوش و خروش پورے ملک کے متعدد شہروں تک پھیل گیا ہے۔

چین کے وسطی شہر ووہان میں ہفتے کے روز 2025 ڈبلیو ٹی اے ووہان اوپن کے سنگلز مقابلوں کے شرکاء کا اعلان کیا گیا جبکہ کوالیفائنگ راؤنڈز نے پہلے ہی بڑی تعداد میں تماشائیوں کو اپنی جانب متوجہ کر لیا تھا۔

ادھر چین کے مشرقی صوبے جیانگسو میں سو سپر لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ نے بھی اسی طرح کے اثرات پیدا کئے۔ کوارٹر فائنل مرحلے کے آغاز پر تمام آٹھ میزبان شہروں میں شائقین کے لئے خصوصی فین زون قائم کئے گئے تاکہ چھٹیوں کے دوران آنے والے افراد کو بھی شامل کیا جا سکے۔

بیجنگ / ووہان، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین میں قومی دن اور وسط خزاں میلے کی آٹھ روزہ تعطیلات جاری

بیجنگ میں چائنہ اوپن نے عوامی جوش میں نئی روح پھونک دی

ٹکٹوں کی فروخت 8 کروڑ 80 لاکھ یوآن سے تجاوز کر گئی

لائسنس یافتہ مصنوعات کی فروخت میں 43 فیصد اضافہ

تماشائیوں کے لئے ٹینس کورٹ کے باہر بھی تفریحی مواقع

شاپنگ مالز اور سیاحتی مقامات پر بڑی اسکرینوں پر میچ دکھائے گئے

کھیل دیکھنے کے ساتھ ساتھ شہر کے تجربے کا بھی لطف

ووہان میں 2025 اوپن میلے میں شائقین کی بڑی تعداد شریک

جیانگسو میں "سو سپر لیگ” فٹ بال ٹورنامنٹ کے جوش و خروش کی لہر

تمام آٹھ میزبان شہروں میں خصوصی فین زون قائم

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!