جمعرات, اکتوبر 9, 2025
تازہ ترینچین میں قومی دن کی تعطیلات کے دوران صارفین کے اخراجات میں...

چین میں قومی دن کی تعطیلات کے دوران صارفین کے اخراجات میں مستحکم اضافہ

چین کے وسطی صوبے ہوبے کی شوان این کاؤنٹی میں سیاح رات کے دلکش مناظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں قومی دن اور وسط خزاں تہوار کی آٹھ روزہ تعطیلات کے دوران صارفین کے اخراجات میں مستحکم اضافہ دیکھا گیا۔ اس دوران "سپر گولڈن ویک” نے مختلف نوعیت کے خرچ کے رجحانات کو فروغ دیا۔

وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق تعطیلات کے دوران اہم پرچون اور کیٹرنگ اداروں کی فروخت میں سالانہ بنیاد 2.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یکم سے 7 اکتوبر تک وزارت تجارت کے زیر نگرانی 78 پیدل گزرگاہوں اور کاروباری اضلاع میں مسافروں کی آمدورفت میں سالانہ بنیاد پر 8.8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ان کی کاروباری آمدنی میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تعطیلات کے دوران نئے صارف رجحانات دیکھنے میں آئے، جن میں ماحولیاتی طور پر موافق، سمارٹ اور ’’چائنہ۔چیک‘‘ نے نمایاں مقبولیت حاصل کی۔ اعداد و شمار کے مطابق سبز نامیاتی غذاؤں کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 27.9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سمارٹ گھریلو آلات اور ’’چائنہ۔چیک‘‘ ملبوسات کی فروخت میں بالترتیب 14.3 فیصد اور 14.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس سال قومی دن کی تعطیلات وسط خزاں کے تہوار کے ساتھ ملیں، جس سے عوامی تعطیل کا دورانیہ یکم اکتوبر سے آٹھ اکتوبر تک بڑھ گیا۔ صحت مند، کم شوگر اور کم چکنائی والے مون کیکس تعطیلات کے دوران مقبول ترین بن گئے، جو صارفین کے معیار اور صحت پر مبنی انتخاب کی طرف رجحان کو ظاہر کرتے ہیں۔

خدمات کے شعبے میں بھی کھپت میں قابل ذکر اضافہ دیکھنے کو ملا۔ اعلیٰ معیار کی مقامی فلموں کی نمائش نے سینما جانے کے شوق کو بڑھا دیا، اور چین میں تعطیلات کے دوران باکس آفس کی آمدنی بدھ کی سہ پہر 3 بجے تک 1.79 ارب یوآن (تقریباً 25  کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر) سے تجاوز کر گئی۔

مختلف کھیلوں کے مقابلوں نے بھی ناظرین کا جوش و خروش بڑھایا، جس سے کھانے پینے کی خدمات اور متعلقہ ثقافتی و تخلیقی مصنوعات کی خریداری میں اضافہ ہوا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!