جمعرات, اکتوبر 9, 2025
تازہ ترینچین اور ملائیشیا کی مسلح افواج مشترکہ فوجی مشقیں کریں گی

چین اور ملائیشیا کی مسلح افواج مشترکہ فوجی مشقیں کریں گی

چین اور ملائیشیا کی مسلح افواج کی آبنائے ملاکا کے مخصوص سمندری علاقے میں مشقوں کی فائل فوٹو۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت قومی دفاع نے کہا ہے کہ چین اور ملائیشیا کی مسلح افواج اکتوبر کے وسط سے آخر تک ملائیشیا اور اس کے آس پاس کے سمندری علاقوں میں مشترکہ فوجی مشقیں کریں گی۔

وزارت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "امن و دوستی 2025” کے نام سے یہ مشق انسانی ہمدردی پر مبنی امداد، قدرتی آفات سے نمٹنے اور بحری سلامتی جیسے امور پر مرکوز ہوگی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مشترکہ عملی مشق میں چین اور ملائیشیا کی مسلح افواج کی مختلف شاخیں حصہ لیں گی جبکہ دیگر آسیان رکن ممالک کو مبصرین بھیجنے کی دعوت دی گئی ہے۔

یہ "امن و دوستی” سلسلے کی چھٹی مشترکہ فوجی مشق ہوگی، جس کا مقصد چین اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی افواج کے درمیان عملی تعاون کو فروغ دینا، غیر روایتی سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بڑھانا اور علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!